ذاکر نائیک کے انتقال کی خبریں وائرل، کروڑوں مداح پریشان ہوگئ

 



نئی دہلی معروف بھارتی مبلغ اور اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی موت کے حوالے سے ہفتے کی دوپہر کو سوشل

 میڈیا پر جھوٹی خبریں وائرل ہونے پر دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح پریشان ہوگئے۔جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینیٹر عبدالکریم نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے انتقال کی پھیلنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔




انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ الحمدللہ،
 ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ اپنے مشن کی تکمیل کیلئے زندہ و سلامت اور
 صحت و عافیت کیساتھ ملائیشیا میں مقیم ہیں۔انہوں نے ان کے عقیدت مندوں کو اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں سے پریشان نہ ہوں۔پاکستان کی اسلامی تنظیم کے عہدیدار آصف حمید نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے کچھ دیر قبل ہی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے بات کی، وہ خیریت سے ہیں۔

ads
انہوں نے لکھا کہ
 سوشل میڈیا پر ذاکر نائیک کی موت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جس سے کروڑوں لوگ پریشان ہیں۔ آصف حمید نے ذاکر نائیک کی صحت مند اور دراز عمر کی دعا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عوام کو اپیل کی کہ وہ بھارتی مبلغ کی موت کے حوالے سے پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔ یادرہے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل فیس بک اور ٹوئٹر پر مبلغ کی تازہ ویڈیوز اور بیانات شیئر کیے گئے اور مذکورہ پوسٹس پر بھی لوگوں نے کمنٹس کرکے ان کی موت کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں پر سوال کیا۔

ads
ذاکر نائیک کی فیس بک پوسٹ اور ٹوئٹ پر بھی بعض لوگوں نے کمنٹس کیے کہ مبلغ وفات پا گئے ہیں جب کہ وہاں متعدد صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اسلامی اسکالر کی موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل سوشل میڈیا اکا ئو نٹس سے صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات نہیں دیے گئے، جس وجہ سے لوگوں میں زیادہ مایوسی پائی گئی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک 2016 میں بھارت چھوڑ کر ملائیشیا منتقل ہوگئے تھے جہاں انہیں مستقل رہائش فراہم کردی گئی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

Photosynthesis and respiration in plants

Reproduction in plants

Mixture and Compound