ترقی کا راز محنت اور تعلیم میں مضمر ہے، طلباء کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اساتذہ کو بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہو گی وائس چانسلر جمعہ 15 دسمبر 2023 11:44

 مکوآنہ15 دسمبر2023ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ ترقی کا راز محنت اور تعلیم میں مضمر ہے، طلباء کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اساتذہ کو بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہو گی تاکہ وہ اپنی شخصیت کی فطری استعداد کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے روشن مستقبل کا حصول ممکن بنا سکیں۔



ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے لیبارٹری گرلز ہائی سکول کے تحت سالانہ فن فیئر میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کمیونٹی کالج ڈاکٹر انجم ضیاء، پرنسپل لیبارٹری گرلز ہائی سکول شہلا حماد و دیگر بھی موجود تھے۔ طالبات نے اس موقع پر ٹیبلو بھی پیش کئے۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ لیبارٹری ہائی سکول طلباء کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کرنے کی وجہ سے منفرد مقام پر فائز ہے۔

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ محنت اور تعلیم کو اپنا شعار بنائیں تاکہ وہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک کے لئے بھی کارآمد شہری بنتے ہوئے ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو قدرت نے خاص صلاحیت سے نوازا ہے جس کو اجاگر کر کے زندگی کی مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر انجم ضیاء نے کہا کہ طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ لیبارٹری ہائی سکول کی طلبہ ہر سال بورڈ میں ممتاز پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔ شہلا حماد نے لیبارٹری ہائی سکول کی پرفارمنس کے بارے میں آگاہ کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

Photosynthesis and respiration in plants

Reproduction in plants

Mixture and Compound