جعلی ڈگری کیس؛ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چئیرمین شیخ اختر حسین گرفتار شیخ اختر حسین جعلی ڈگری پر 25 لاکھ تنخواہ لیتے رہے‘ ان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا Sajid Ali ساجد علی بدھ 20 دسمبر 2023 10:49

 اسلام آباد  20 دسمبر 2023ء  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے نے) کی جانب سے درج مجعلی ڈگری کیس میں سابق چیئرمین ڈریپ شیخ اختر حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی ڈگری کیس میں سابق چیئرمین ڈریپ کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہوگئی، شیخ اختر کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے ہی گرفتار کرلیا گیا، سپیشل جج سینٹرل نے شیخ اختر حسین کی ضمانت خارج کی۔



بتایا جارہا ہے کہ جعلی ڈگری پر ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ڈریپ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین جعلی ڈگری پر 25 لاکھ تنخواہ لیتے رہے، شیخ اختر حسین کو سابق وزیراعظم عمران خان نے 27 دسمبر 2018ء کو 3 سال کے لئے سی ای او ڈریپ تعینات کیا تھا۔ ادھر 12 سال تک محکمہ تعلیم سوات کو دھوکے میں رکھنے والے ٹیچر کی جعلی ڈگریاں پکڑی گئیں، سلیم خان بارہ سال قبل جعلی ڈگری پر ڈرائنگ ماسٹر کی پوسٹ پر بھرتی ہوئے، بارہ سال تک حکومتی خزانے سے تنخواہ وصول کر تے رہے اور ترقی پاتے رہے، سلیم خان نے سوات تعلیمی بورڈ سے پہلی بار 2002ء میں میٹرک اور 2004ء میں ایف اے کیا، انہوں نے 2007ء میں بھی سوات تعلیمی بورڈ سے دوبارہ میٹرک اور 2009 میں ایف اے کیا، سوات تعلیمی بورڈ نے ان کو میٹرک اور ایف اے کی دو، دو ڈگریاں جاری کی تھیں۔
ads

معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم نے انکوائری شروع کی تو سوات تعلیمی بورڈ نے 2007ء اور 2009ء میں جاری کی گئی ان کی میٹرک اور ایف اے کی ڈگریاں منسوخ کردیں، سوات تعلیمی بورڈ نے بھی اس کیس میں عجیب کارنامہ سر انجام دے کر ایک شخص کو میٹرک اور ایف اے کی دو ، دو ڈگریاں جاری کیں۔ محکمہ تعلیم کے ڈپٹی اے ڈی او فضل خالق نے کہا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد سلیم خان کو ناصرف ملازمت سے برخاست کیا جائے گا بلکہ ان سے بارہ سال کی تنخواہ اور مراعات کی ریکوری بھی کی جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

Photosynthesis and respiration in plants

Reproduction in plants

Mixture and Compound