سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہدا ءاے پی ایس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ، راجہ پرویزاشرف ہفتہ 16 دسمبر 2023 16:08
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر2023ء
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، آج کے دن شر پسند عناصر نے قوم کے مستقبل یعنی معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر بزدل ہونے کا ثبوت دیا، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کا واقعہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا درد ناک واقعہ تھا، 9 برس بیت گئے لیکن شہدا ءاے پی ایس کا غم آج بھی دل میں ترو تازہ ہے، اس غم کو بھلایا نہیں جا سکا۔
ads
اسپیکرنے کہا کہ ہمیں ان خاندانوں پر فخر ہے جنہوں نے سانحہِ اے پی ایس کے عظیم صدمے کو برداشت کیا ہے، پوری قوم ان غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، ملک کی تاریخ میں اے پی ایس کے معصوم ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ 16 دسمبر کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے عزم کو مضبوط کیا، ہماری مسلح افواج نے پوری قوم کی مدد سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کا اعادہ کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پوری قوم کے جذبے کے نتیجے میں دہشتگردی پر قابو پانے میں مدد ملی، آج ایک بار پھر دہشتگرد ہماری سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج بھرپور عزم کے ساتھ نبردآزما ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے پوری قوم سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، ہمیں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تعلیم کو اپنی میراث بنانے کی ضرورت ہے۔ads
اسپیکر نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا ءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کا درد اور دکھ پوری قوم آج بھی محسوس کر رہی ہے۔
Comments
Post a Comment