جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا نظر بند کشمیری رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ ، طلبا کی گرفتاری کی مذمت بدھ 29 نومبر2023
For More Breaking NEWS
Click here to watch
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا نظر بند کشمیری رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ ، طلبا کی گرفتاری کی مذمت
کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے نظربند کشمیری رہنمائوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ 5اگست 2019کے بعد غیر قانونی طور پر گرفتار کئے گئے تما م کشمیریوں کی رہائی کے لئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالیں۔ads
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) جموں وکشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک
بیان میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورت حال اور غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا جنہیں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں قید کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے جیلوں میں قید کشمیری بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدیدمشکلات کا
For More Breaking NEWS
Click here to watch
شکار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں جائز سیاسی آوازوں کو دبانے کے لیے نظربندی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسزکسی جوابدہی کے خوف کے بغیر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔ads
ترجمان نے پارٹی صدر شبیر احمد شاہ اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی اور دیگر کشمیری رہنمائوں کی مسلسل نظربندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی پسند قیادت کو مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی جبرکے خلاف آواز اٹھانے پرگرفتار کیا جا رہا ہے اورسزادی جارہی ہے ۔ads
انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کو بھی جبری گمشدگیوں اورماورائے عدالت قتل سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اوران کی رپورٹنگ کرنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی کینگرو عدالتوں کی طرف سے حریت رہنمائوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی غیر قانونی نظربندی میں آئے روز توسیع دینا تشویشناک ہے۔بھارتی حکام کی جانب سے کشمیری طلبا کی گرفتاری کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام تعلیم یافتہ نوجوانوں کو محض اپنی پسندیدہ کرکٹ ٹیموں اور اپنی پسند کے کھلاڑیوں کی جیت کا جشن منانے پرانہیں ہراساں کررہے ہیں اور تذلیل اور
تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment