گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے جرمن سفیر الفریڈ گراناس کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، تعلیم، ماحولیات اور تجارت میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال بدھ 29 نومبر 2023 23:21

 

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے جرمن سفیر الفریڈ گراناس کی ملاقات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تعلیم، ماحولیات اور تجارت میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مختلف شعبوں خصوصا تعلیم، ماحولیات، ٹیکنالوجی، توانائی اور تجارت میں تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

ads
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جرمنی کی حکومت کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے اور موسمیاتی شراکت داری کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

For More Breaking NEWS

 Click here to watch   

https://rb.gy/w2zeid

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم GSP پلس سٹیٹس کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر جرمنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ تعلیمی شعبے میں جرمن طالب علموں اور پاکستانی طالب علموں کے درمیان ایکسچینج پروگرام ترتیب دینے چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایکسچینج پروگرام سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط ہوں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ جرمن حکومت پاکستانی طلبا اور بزنس مین کو ویزا پالیسی میں سہولت پیدا کرے۔

ads
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے فلسطین میں جاری اسرائیلی ظالمانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بالخصوص عالمی برادری کو فلسطین غزہ میں معصوم شہریوں پر جاری ظلم و ستم کو روکنے میں اپنا ادا کرنا چاہئے۔ جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے کہا کہ جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد آصفہ اختر کو سائنسی تحقیق کے اعلی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

For More Breaking NEWS

 Click here to watch   

https://rb.gy/w2zeid

انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امداد بھیج رہی ہے۔جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے کہا کہ جرمن سفارتخانے میں ویزوں میں تاخیر کے مسلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ 
ads
سفارتخانے میں اسٹاف بڑھایا گیا ہے جس سے جلد ویزوں کے اجرا کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی موسمیاتی تبدیلی کے مسلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Photosynthesis and respiration in plants

Reproduction in plants

Mixture and Compound