وومن آن وہیلز پروگرام کے تحت موٹرسائیکل چلانے کی تربیت مکمل کرنےوالی2 ہزار خواتین میں مفت موٹربائیکس تقسیم جمعہ 1 دسمبر 2023 11:54

 فیصل آباد  - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد اور انٹر لوپ کے اشتراک سے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت مکمل کرنےوالی خواتین میں سبسڈائزڈ موٹر سا ئیکلز تقسیم کرنے کی تقریب جی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس میں مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی حامل خواتین طالبات اوراساتذہ میں انٹر لوپ لمیٹڈ کی سبسڈائزڈ موٹر سائیکلز تقسیم کی گئیں۔



ads

تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلرجی سی وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین انٹر لوپ مصدق ذوالقرنین اورسلمان صوفی فاؤنڈیشن کی تربیتی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کار خیر کیلئے جی سی وومن یونیورسٹی کا انتخاب کیا۔

For More Videos

 Click here to watch   

https://rb.gy/w2zeid

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے جو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی اپنی کار کردگی کا لوہا منوا رہی ہیں لہٰذا خواتین کا سواری کے لحاظ سے با اختیار ہونا بھی ضروری ہے اسلئے چیئرمین انٹر لوپ مصدق ذوالقرنین کا 2000 خواتین کو مفت بائیک کے ذریعے بااختیار بنانا قابل تحسین اقدام ہے جس سے خواتین اپنی تعلیم اور کام کی جگہ پرانتہائی آسانی سے آ جا سکتی ہیں۔

ads
چیئرمین انٹر لوپ مصدق ذوالقرنین نے کہا کہ خواتین کے سواری کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے وومن آن وہیل پروگرام کا آغاز کیاگیا ہے تاکہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی خواتین بھی بغیر کسی مشکل کے اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں اورانہیں اپنی نقل و حمل کیلئے دوسروں پر انحصار نہ کرناپڑے۔انہوں نے وائس چانسلروومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی کاڈرائیونگ کی تربیت کیلئے یونیورسٹی گراؤنڈ کی صورت میں محفوظ جگہ فراہم کرنے 

For More Videos

 Click here to watch   

https://rb.gy/w2zeid

پرشکریہ ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

Photosynthesis and respiration in plants

Reproduction in plants

Mixture and Compound