Posts

Showing posts from December, 2023

جعلی ڈگری کیس؛ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چئیرمین شیخ اختر حسین گرفتار شیخ اختر حسین جعلی ڈگری پر 25 لاکھ تنخواہ لیتے رہے‘ ان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا Sajid Ali ساجد علی بدھ 20 دسمبر 2023 10:49

Image
  اسلام آباد  20 دسمبر 2023ء  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے نے) کی جانب سے درج مجعلی ڈگری کیس میں سابق چیئرمین ڈریپ شیخ اختر حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  جعلی ڈگری  کیس میں سابق چیئرمین ڈریپ کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہوگئی، شیخ اختر کو ضمانت خارج ہونے پر  عدالت  سے ہی گرفتار کرلیا گیا، سپیشل جج سینٹرل نے شیخ اختر حسین کی ضمانت خارج کی۔ بتایا جارہا ہے کہ  جعلی ڈگری  پر ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ڈریپ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین  جعلی ڈگری  پر 25 لاکھ تنخواہ لیتے رہے، شیخ اختر حسین کو سابق وزیراعظم  عمران خان  نے 27 دسمبر 2018ء کو 3 سال کے لئے سی ای او ڈریپ تعینات کیا تھا۔ ادھر 12 سال تک محکمہ  تعلیم  سوات کو دھوکے میں رکھنے والے ٹیچر کی جعلی ڈگریاں پکڑی گئیں، سلیم خان بارہ سال قبل  جعلی ڈگری  پر ڈرائنگ ماسٹر کی پوسٹ پر بھرتی ہوئے، بارہ سال تک حکومتی خزانے سے تنخواہ وصول کر تے رہے اور ترقی پاتے رہے، سلیم خان نے  سوات  تعلیمی بورڈ ...

اے آئی کے ذریعے ٹرانس جینڈر کے حوالے سے رویے کو بدلا جا سکتا ہے؟ DW ڈی ڈبلیو اتوار 17 دسمبر 2023 14:00

Image
  اسلام آباد   ٹیکنالوجی  کے اس دور میں ہر ریس کا گھوڑا اپنی منزل کی جانب برق رفتاری سے دوڑ رہا ہے۔ مگر ٹرانس جینڈرز وہ واحد طبقہ ہے، جس کو اس ریس میں مقابلہ تو دور کی بات شامل ہونے کا حق بھی بامشکل سے ہی ملتا ہے۔ ٹرانس جینڈرز کو عموماً پاکستانی معاشرے میں ایسی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے گویا وہ معاشرے کا حصہ نہ ہوں، یا یوں کہہ لیجیے کہ معاشرہ انہیں اپنا حصہ تسلیم ہی نہیں کرتا۔ اے آئی ٹرانس جینڈرز پاکستان  کے شہر  ملتان  سے تعلق رکھنے والی 19 برس کی ظرین راجپوت ایک ٹرانس جینڈر یوٹیوبر ہیں، جنہوں نے تقریبا 5 سالوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد حال ہی میں "بیسٹ انڑرپرینیور" ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ورچوئل ٹرانس جینڈرز انفلوئینسر کی ضرورت اس طرح محسوس ہوتی ہے کہ وہ ایک ڈمی انفلوئینسر ہوگا، جس کی دماغی حالت کو کوئی بھی متاثر نہیں کر سکتا، اسے  قتل  ہو جانے کا خوف نہیں ہوگا، اسے یہ ڈر نہیں ہوگا کہ کوئی کچھ غلط کہہ دے گا، نہ ہی وہ ہمت ہارے گا، تو اس طرح کے ڈمی انفلوئینسر ٹرانس جینڈر سے کمیونٹی کی ڈٹ کر نمائندگی کے علاوہ ان کی حوصلہ افزائی ...

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہدا ءاے پی ایس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ، راجہ پرویزاشرف ہفتہ 16 دسمبر 2023 16:08

Image
  اسلام آباد ۔ 16 دسمبر2023ء اسپیکر قومی اسمبلی  راجہ پرویز اشرف  کا  سانحہ آرمی پبلک سکول  پشاور میں  شہید  ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، آج کے دن شر پسند عناصر نے قوم کے مستقبل یعنی معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر بزدل ہونے کا ثبوت دیا،  سانحہ آرمی پبلک سکول  پشاور کا واقعہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا درد ناک واقعہ تھا، 9 برس بیت گئے لیکن شہدا ءاے پی ایس کا غم آج بھی دل میں ترو تازہ ہے، اس غم کو بھلایا نہیں جا سکا۔ ہفتہ کو  قومی اسمبلی  سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جرنل آف میڈیا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق  سانحہ آرمی پبلک سکول  پشاور کی نویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں اسپیکر  قومی اسمبلی  نے کہا کہ  سانحہ آرمی پبلک سکول  پشاور میں  شہید  ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہدا  اے پی ایس  کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں ...