Gنگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان کی جامعات کے انتظامی و مالی امور کا جائزہ لینے اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے اعلٰی سطح اجلاس بدھ 6 دسمبر 2023 00:15

div class="separator" style="clear: both; text-align: center;">


 sکوئٹہ - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان کی جامعات کے انتظامی و مالی امور کا جائزہ لینے اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے اعلٰی سطحی اجلاس منگل کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں نگراں وزیر تعلیم ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نگراں وزیر خزانہ امجد رشید چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختیار احمد، سیکرٹری خزانہ بلوچستان بابر خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ظفرعلی بلیدی، اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد نے بلوچستان کی جامعات سے متعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ وسائل اور مشکلات سے آگاہی

ads

 دیتے ہوئے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا جامع پلان تشکیل دے دیا ہے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو لازمی سروسز قرار دیکر معیاری خدمات کی فراہمی ضروری ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ جامعات کو بیل آؤٹ پیکجز کی فراہمی مالی مشکلات کا پائیدار حل نہیں، بڑھتے ہوئے مالی اخراجات پر قابو پانا ہوگا پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے مالی معاملات کے مستقل حل کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام ضروری ہے جس کے لئے وفاق سے بھی تعاون طلب کیا جائے گا صوبائی حکومت وسائل کے مطابق اندومنٹ فنڈ میں اپنا حصہ ڈالے گی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں گورننس کی بہتری کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد رائج الوقت قوانین کے مطابق جامعات کے انتظامی امور کی نگرانی متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے کی جائے جبکہ جامعات کے مالی و انتظامی امور کی شفافیت کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ تسلسل کے ساتھ کروایا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Photosynthesis and respiration in plants

Reproduction in plants

Cellular Organization