یتیموں،طلاق یافتہ خواتین، بیواؤں اور معذور افراد کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق پیر 4 دسمبر 2023 23:36

 مظفر آباد  05 دسمبر2023ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے بڑھنگ کے وفد نے ممبر ضلع کونسل راجہ فہیم اختر،راجہ ذوالفقار علی، راجہ مناف خان،راجہ نصیر خالق،حاجی محمد اسلم اور راجہ طاہر وحید کی قیادت میں جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم کا بالخصوص واٹرسپلائی سکیم بڑھنگ دینے پر شکریہ ادا کیا۔






اس موقع پر انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر میں عوام کی فلاح و بہبود و ترقی اور خوشحالی میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات، تعلیم اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل پر کام کا آغاز جلد از جلد ہوگا۔

ads

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کر دئیے ہیں جس کے تحت روڈ انفراسٹرکچر بہتر ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں یتیموں،طلاق یافتہ خواتین، بیواؤں اور معذور افراد کے لئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کر
 رہے ہیں جس کے تحت بیس ہزار روپے ایزی پیسہ کے ذریعے شفاف طریقے سے ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دئیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے تا کہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Photosynthesis and respiration in plants

Reproduction in plants

Cellular Organization