پاکستان نے بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست دے کر یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئر کی پوزیشن حاصل کر لی پیر 4 دسمبر 2023 00:20

 اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) سفارتی محاذ پر پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششوں کے  باوجود پاکستان نے بھارت کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی سے شکست دی ہے کیونکہ وہ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت کا دفاع کرنے کے بعد بھارت پر برتری برقرار رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ووٹ لے کر وائس چیئرمین منتخب ہو گیا ہے۔

گروپ انتخابات 15نومبر 2023 کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقد ہوئے ، جہاں پاکستان کو 2023-2027 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تعاون کی تنظیم (یونیسکو) کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا ۔ 15 نومبر 2023 کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے جب کہ 58 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے شاندار 38 ووٹ حاصل کیے جب کہ بھارت نے 18 ووٹ حاصل کیے جو

 ads
کہ بھارت کی بہت بڑی شکست ہے۔

پاکستان کی رکنیت اسے تعلیم، سائنس، ثقافت اور مواصلات میں عالمی پالیسیوں اور اقدامات پر اثر انداز ہونے کے قابل بنائے گی۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کے لیے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔ یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے۔

پاکستان تعلیم، ثقافت، سائنس اور مواصلات کے مسائل پر عالمی وکالت اور تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت پاکستان کو دوسرے رکن ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ اس کامیابی کے ساتھ ساتھ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہو کر ایک اہم فتح بھی حاصل کی۔

ads

ایشیا پیسیفک گروپ نے 2023-2025 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ سے وابستہ فورم کے ایگزیکٹو بورڈ میں بھارت کو ہرا دیا۔ یونیسکو کی رکنیت پاکستان کو عالمی سطح پر اپنے مسائل کی وکالت اور نمائندگی کرنے کے قابل بنائے گی۔ پاکستان یونیسکو کے مینڈیٹ اور پالیسی سازی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستان کی ذمہ داریوں میں اصول وضع کرنا، عالمی ترجیحات کو فروغ دینا اور یونیسکو کے زیر انتظام پروگراموں اور سرگرمیوں کی موثر نگرانی کے لیے کام کرنا شامل ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور وائس چیئرمین کے طور پر، پاکستان تمام ممالک کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے، مختلف امور پر ٹھوس نتائج تک پہنچنے اور اپنے اقدامات کے لیے اہم امور پر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس کامیابی پر دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان اور یونیسکو کے تمام رکن ممالک نے پاکستان کی بھرپور حمایت اور اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ کامیابی ملک کے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Photosynthesis and respiration in plants

Reproduction in plants

Cellular Organization