ترقی کا راز محنت اور تعلیم میں مضمر ہے، طلباء کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اساتذہ کو بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہو گی وائس چانسلر جمعہ 15 دسمبر 2023 11:44
مکوآنہ15 دسمبر2023ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ ترقی کا راز محنت اور تعلیم میں مضمر ہے، طلباء کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اساتذہ کو بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہو گی تاکہ وہ اپنی شخصیت کی فطری استعداد کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے روشن مستقبل کا حصول ممکن بنا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے لیبارٹری گرلز ہائی سکول کے تحت سالانہ فن فیئر میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کمیونٹی کالج ڈاکٹر انجم ضیاء، پرنسپل لیبارٹری گرلز ہائی سکول شہلا حماد و دیگر بھی موجود تھے۔ طالبات نے اس موقع پر ٹیبلو بھی پیش کئے۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ لیبارٹری ہائی سکول طلباء کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کرنے کی وجہ سے منفرد مقام پر فائز ہے۔ ads انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ محنت اور تعلیم کو اپنا شعار بنائیں تاکہ وہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک کے لئے بھی کارآمد شہری بنتے ہوئے ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔...